کراچی میں کم عمر لڑکی کی زبردستی شادی کروانے پر والد گرفتار

لڑکی کی والدہ نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ میرا شوہر رقم کے عوض اپنی بیٹی کی شادی زبردستی کروارہا ہے

لڑکی کی والدہ نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ میرا شوہر رقم کے عوض اپنی بیٹی کی شادی زبردستی کروارہا ہے

ISLAMABAD:
سہراب گوٹھ پولیس نے کم عمر لڑکی کی شادی زبردستی کروانے کے الزام میں باپ سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا۔


سہراب گوٹھ پولیس نے گیارہ سالہ لڑکی کی شادی کے الزام میں لڑکی کے والد سمیت تین افراد کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ، گرفتار ملزمان میں لڑکی کا والد شاہنواز ، شبیر اوراسکا بھائی رفیق شامل ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ میرا شوہر رقم کے عوض اپنی بیٹی کی شادی زبردستی کروارہا ہے ۔ پولیس نے چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
Load Next Story