کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن سے شرمیلا فاروقی کی سرکاری گاڑی چھین لی گئی

نیو ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد شرمیلا فاروقی کے ڈرائیور کو یرغمال بناکر ان کی سرکاری گاڑی چھین کر فرار ہوگئے

شرمیلا فاروقی واردات کے وقت گاڑی میں موجود نہیں تھیں، ایس ایس پی ایسٹ فوٹو: فائل

نیو ٹاؤن کے علاقے سے نامعلوم افراد وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی معاون خصوصی اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی سرکاری گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شرمیلا فاروقی اپنی رہائش گاہ کے قریب نیو ٹاؤن میں کسی کام کے سلسلے میں کھڑی تھیں کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد ان کے ڈرائیور کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر ان کی سرکاری گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ واردات کے وقت شرمیلا فاروقی گاڑی میں موجود نہیں تھیں تاہم ان کی گاڑی کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Load Next Story