کوئٹہ دشت میں فائرنگ10 مزدورجاں بحق
ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں جو لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیں گی۔
مستونگ کےعلاقے دشت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے10 مزدورجاں بحق۔ واقعے کے خلاف پشتونخوا ملی پارٹیکا کل کوئٹہ میں ہڑتال کا اعلان۔
ایکسپریس نیوز کے نمائندے شاہ حسین کے مطابق مزدور سڑک کی تعمیر کا کام کررہے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں9 مزدور موقع پر جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لیویز ، پولیس اور رینجرز کی ٹیمیوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کرشواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردی۔فوری طور واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں تاہم مقامی انتظامیہ کے مطابق کہ فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ اور بلوچستان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا تسلسل ہوسکتا ہے۔