شادی ہال کی لفٹ کے نیچے سے نوجوان کی لاش برآمد
18 سالہ فیصل بطور اسٹور کیپر شادی ہال میں نوکری کرتا تھا
ISLAMABAD:
تھانہ بنی کی حدود میں واقع شادی ہال کی لفٹ کے نیچے سے 18 سالہ نوجوان کی نعش برآمد ہوئی، لواحقین نے واقعے کو قتل قرار دے کر پولیس سے شادی ہال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کردی۔
پولیس کے مطابق 18 سالہ فیصل بطور اسٹور کیپر شادی ہال میں نوکری کرتا تھا، 20 سے 25 دن پہلے شادی ہال میں اس کو نوکری ملی تھی، دو روز سے لاپتا تھا، گذشتہ روز فیصل کی لاش شادی ہال میں لگی لفٹ کے نیچے سے برآمد ہوئی۔
یہ لفٹ صرف عملے کے استعمال کے لیے تھی، فیصل کے ہاتھوں پر زخم کے نشانات ہیں، فیصل کے چچا زاد بھائی واجد نے ایکسپریس کو بتایا کہ شادی ہال انتظامیہ واقعے کو حادثہ قرار دینے کے لیے اثر و رسوخ استعمال کررہی ہے، جبکہ لواحقین کو قوی یقین ہے کہ فیصل کو اغوا کرنے کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا اور جرم چھپانے کے لیے لاش لفٹ کے نیچے چھپائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ہے، پولیس کو درخواست دے رہے ہیں کہ قتل کا مقدمہ درج کیا جائے اگر انصاف نہ ملا تو احتجاج کریں گے۔
یاد رہے چند ماہ قبل بھی اس شادی ہال میں لفٹ سے گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا تھا اور اس معاملے کو حادثہ قرار دے کر دبا دیا گیا تھا۔