’’ایکسپریس‘‘ کے تعاون سے مادھوری اور جوہی کی فلم ’’گلاب گینگ‘‘ کی نمائش جاری
دہلی ہائیکورٹ کی طرف سے گلاب گینگ کی ریلیز کے خلاف جاری حکم امتناعی کالعدم قراردیے جانے پربہت خوش ہوں،پروڈیوسر
بالی ووڈ اسٹار مادھوری ڈکشٹ اور جوہی چاؤلہ کی فلم ''گلاب گینگ'' پاکستان میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے تعاون سے سینماگھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے ۔
جس میں مادھوری اور جوہی چاؤلہ کے علاوہ رانی پٹیل ، تانشتا چتراجی ، پرینکا بوس تنوی راؤبھی کاسٹ میں شامل ہیں ۔ اس فلم کے پروڈیوسر معروف بالی ووڈ رائٹر ڈائریکٹر انوبھیو سنہا اور ڈائریکٹر سومک سین ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر انوبھوسنہا نے دہلی ہائیکورٹ کی طرف سے گلاب گینگ کی ریلیز کے خلاف جاری کردہ حکم امتناعی کو کالعدم قرار دے نمائش کی اجازت دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بے حد خوش ہیں کہ فلم ریلیز ہونے جارہی ہے۔ انھوں نے غیر مشروط پر سپورٹ کرنے پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ، مکیش بھٹ اور مہیش بھٹ کے بے حد مشکور ہوں۔انوبھو سنہا نے کہا کہ کیس کی سماعت سے ایک رات قبل وہ سو نہیں پائے تھے۔
دریں اثناء جوہی چاؤلہ کا کہنا تھا کہ گلاب گینگ کی کہانی نے مجھے بے حد متاثر کیا اس لیے کام کرنے کی حامی بھری ۔اس فلم میں مادھوری ڈکشٹ سے عرصہ بعد دوبارہ قربتیں حاصل ہوئیں ان کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا ۔ مادھوری اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ اچھی انسان بھی ہیں فلم کے پروڈیوسر انوبھو سنہا اور ڈائریکٹر رائٹر سومک سین نے اس فلم کو بہت پلاننگ اور محنت سے بنایا ہے۔امید ہے فلم بینوں کو ''گلاب گینگ'' انھیں پسند آئیگی۔ یاد رہے گلاب گینگ کی ریلیز کے خلاف سمپت پال دیوی نے درخواست دائر کی تھی کہ مذکور فلم ان کے گروپ '' گلابی گینگ '' پر بنائی گئی ہے اور فلم میں ان کا کردار منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔