پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا کہوٹہ ضمنی انتخاب مشترکہ لڑنے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کے امید وار چوہدری ظہیر نے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا

(فائل: فوٹو)

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ضمنی الیکشن کہوٹہ پی پی 7 سے مشترکہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ میں مسلم لیگ (ن) کے مشترکہ امیدوار راجہ صغیر کی آمد کے بعد پیپلزپارٹی کے امید وار چوہدری ظہیر نے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔


پیپلزپارٹی نے ضمنی الیکشن پی پی 7 میں مل کر الیکشن مہم چلانے کا وعدہ کیا تھا۔ اس حوالے سے راجہ صغیر نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم مل کر ملک کے تمام مسائل کا حل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے غیر جمہوری کردار کو مل کر بھگائیں گے، الیکشن میں پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینا آصف علی زرداری کا فیصلہ ہے۔
Load Next Story