طالبہ کو بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلہ دینے کا حکم

کالج میں65فیصد تک نمبرز والوں کو داخلے دیے گئے، 84فیصد نمبرز کے باوجود موکلہ کو نظر انداز کیا گیا، وکیل

کم نمبرزوالوںکوداخلے دیے گئے،درخواست گزار کے نمبرززیادہ ہیں،داخلہ دیکررپورٹ دی جائے،ہائیکورٹ فوٹو : فائل

لاہور:
سندھ ہائی کورٹ نے شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کی انتظامیہ کو درخواست گزار طالبہ تشا کماری کو ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر میں داخلے دینے کا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ میں شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلوں کے دوران بے ضابطگیوں سے متعلق اہلیت کے باوجود نظر انداز کرنے پر تشا کماری کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ خالی نشستوں پر 65 فیصد تک نمبرز والوں کو داخلے دیے گئے، 84 فیصد نمبرز کے باوجود میری موکلہ کو نظر انداز کیا گیا۔


ایم بی بی ایس داخلوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کروائی جائیں، ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر میں داخلے کی ہدایت دی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کالج میں کم نمبرز والوں کو داخلے دیے گئے جبکہ درخواست گزار کے نمبرز زیادہ ہیں، درخواست گزار کو ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر میں داخلہ دے کر آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے۔
Load Next Story