بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پرال کے آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کی منظوری دیدی

سی ای اوکو کمرشل پراجیکٹس کیلیے تفصیلی پراجیکٹ کاسٹنگ پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت

سی ای اوکو کمرشل پراجیکٹس کیلیے تفصیلی پراجیکٹ کاسٹنگ پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت. فوٹو: فائل

لاہور:
پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ(پرال)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 جون 2013 کو ختم ہونیوالے مالی سال کیلیے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کے آڈٹ شُدہ اکاؤنٹس کی منظوری دیدی ہے ۔


تاہم پرال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ اجلاس میں کوڈ آف کارپوریٹ گورننس رُولز 2013 پر عملدرآمد کیلیے منصوبہ پیش کیا جائے۔ اس ضمن میں ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویزکے مطابق یہ منظوری چار مارچ کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور پرال بورڈکے چیئرمین طارق باجوہ کی زیر صدارت ہونے والے پرال بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی۔ دستاویز کے مطابق اجلاس میں پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ کمرشل پراجیکٹس کیلیے تفصیلی پراجیکٹ کاسٹنگ پلان بھی تیار کیا جائے۔

اس کے علاوہ پرال کی طرف سے اپنے کلائنٹس کے ساتھ سروسز کی فراہمی کے کیے جانیوالے معاہدوں کی تجدید پر کلائنٹس کے ساتھ سروس چارجز بڑھانے کیلیے مذاکرات کیے جائیں۔ دستاویزکے مطابق پرال کے سی او کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ(پرال)کے اخراجات میں کمی اور کمپنی رُولز میں بہتری کیلیے جامع منصوبہ تیار کرکے پرال بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔
Load Next Story