بھارت دوران پرواز پرندہ ٹکرانے سے طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی

طیارے میں 189 مسافر سوار تھے جسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

طیارے میں 189 مسافر سوار تھے، فوٹو: فائل

بھارت میں مسافر بردار طیارے میں دوران پرواز آگ لگ گئی جس کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں 183 مسافروں کو لیکر پٹنہ ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے والے اسپائس جیٹ کے طیارے سے ایک پرندہ ٹکرا گیا تاہم طیارے نے پرواز جاری رکھی۔


طیارے کے عملے کے رکن کو بائیں انجن میں سے آگ نکلتی ہوئی محسوس ہوئی اور فوری طور پر پائلٹ کو آگاہ کیا جس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کی۔

پرواز کے اترنے کے بعد انجینیئرز نے جہاز کی مرمت کی اور مسافروں کو اگلی پرواز سے منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔

ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ عملے کے رکن کے بروقت ردعمل سے حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔
Load Next Story