لیاقت آباد سے ایک بچی کی ماں پراسرار طور پر لاپتا

25 سالہ بیٹی 18 جون 2022 کی دوپہر گھر سے سامان لینے نکلی اور پراسرار طور پر لاپتا ہوگئی، والدہ

—فوٹو

LOS ANGELES:
لیاقت آباد کے علاقے سے ایک بیٹی کی ماں پراسرار طور پر لاپتا ہوگئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے کی رہائشی 25 سالہ خاتون 18 جون 2022 کی دوپہر گھر سے سامان لینے نکلی اور پراسرار طور پر لاپتا ہوگئی جبکہ پولیس نے خاتون کی تلاش شروع کردی۔

لاپتا خاتون کی والدہ بلقیس بیگم نے بتایا ان کی بیٹی ایک بچی کی ماں ہے جبکہ ان کا داماد ریاض شیرشاہ کے کارخانے میں محنت مزدوری کرتا ہے۔ بلقیس بیگم نے بتایا کہ میرا شوہر اندرون سندھ میں ایک فیکٹری میں کام کرتا ہے۔ خاتون بلقیس نے پولیس افسران سے اپیل کی کہ ان کی بیٹی کو تلاش کیا جائے۔
Load Next Story