بھارت کا پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث اپنے شہری کا نام یواین کی فہرست میں شامل کرنے سے انکار

پاکستان نے پاکستانی فوج اور شہریوں پر دہشت گردانہ حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ملوث ہونےکے ٹھوس شواہد پیش کردیے۔

—فائل فوٹو: رائٹرز

بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت کا غلط استعمال کرتے ہوئے بھارتی شہری گوبندا پٹنائک دگی ولاسا کا نام دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل کرنے سے متعلق تجویز مسترد کردی۔

سرکاری خبررساں ادارے 'اے پی پی' کی رپورٹ کے مطابق 15 رکنی کمیٹی پر مشتمل تمام کونسل کے اراکین کی رضامندی درکار ہوتی ہے اور بھارت بھی اس کمیٹی کا رکن ہے۔

گوبندا پٹناک دگی ولاسا کو دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز کمیٹی میں پیش کی گئی تھی جس میں پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی مالی اعانت اور معاونت میں کردار ادا کیا گیا تھا۔


13 جولائی 2018 کو مستونگ، بلوچستان میں خودکش بم حملے کی منصوبہ بندی مذکورہ بھارتی شخص نے کی تھی، اس حملے میں 160 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے پاکستانی فوج اور شہری کے خلاف سرحد پار دہشت گردانہ حملوں میں اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل دہشت گرد تنظیموں بشمول ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار (جے یو اے) کی سرپرستی میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش کیے ہیں۔

 

 
Load Next Story