پی سی بی نے ٹھکرادیا وقار یونس بنگال کے کرکٹرز کی رہنمائی کریں گے

وقار یونس کی بطور پیس بولنگ کوچ خدمات لینے پر ویزا دشواریوں کو حل کرنے کیلیے متعلقہ وزارت سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔

وقار یونس کی بطور پیس بولنگ کوچ خدمات لینے پر ویزا دشواریوں کو حل کرنے کیلیے متعلقہ وزارت سے بھی رابطہ کرلیا گیا ہے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

پی سی بی کی جانب سے ٹھکرائے جانے کے بعد سابق پاکستانی فاسٹ بولر وقار یونس بھارتی بنگال کے کرکٹرز کی رہنمائی کریں گے۔


انھوں نے بطور فاسٹ بولر اور سری لنکا کے مرلی دھرن نے بطور اسپنر کنسلٹنٹ کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کو اپنی دستیابی سے آگاہ کردیا ہے، بیٹنگ کے انچارج سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی ہوں گے، سی اے بی کی کوچنگ کمیٹی میں گنگولی نے اپنا پلان ظاہر کردیا، جس کی حتمی منظوری پیر کو ورکنگ کمیٹی میٹنگ میں دی جائے گی، اس سے قبل کرٹلی امبروز کا نام سامنے آرہا تھا لیکن وہ جون تک دستیاب نہیں ہیں۔

وقار یونس کی بطور پیس بولنگ کوچ خدمات لینے پر ویزا دشواریوں کو حل کرنے کیلیے متعلقہ وزارت سے بھی رابطہ کرلیاگیاہے، بطور کنسلٹنٹ وقار اور مرلی دھرن سال میں 30 سے 40 دن کیلیے کولکتہ آئیںگے، انھیں ابتدائی طور پر تین برس کا معاہدہ دیا جائے گا، ماضی کے دونوں عظیم بولرز بنگال کے بولرز کا کیمپ لگائیں گے، چار روزہ کیمپ جادیوپور یونیورسٹی سالٹ لیک کیمپس گرائونڈ میں 15 مارچ سے شروع ہونے جارہا ہے، جس کیلیے وقار اور مرلی کی شہر میں آمد جلد متوقع ہے۔
Load Next Story