تربیلا ڈیم کرپشن کیس میں لیفٹیننٹ جنرل ر مزمل نیب کے سامنے پیش
پروجیکٹ کی لاگت 750 ملین ہے 753 ملین کی کرپشن کیسے ہوگئی؟ الزامات بے بنیاد ہیں، مزمل حسین
لاہور:
تربیلا ڈیم کرپشن کیس میں لیفٹیننٹ جنرل مزمل نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق چیئرمین واپڈا اور سابق چیئرمین واٹر اینڈ پاور ڈسٹری بیوشن اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل مزمل تربیلا ڈیم کرپشن کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔ نیب نے انہیں تربیلا ڈیم توسیع منصوبے میں اربوں روپے کے مالی نقصان کی تحقیقات میں طلب کیا ہے۔
سابق چیئرمین واپڈا کے خلاف تربیلا فور پراجیکٹ میں 753 ملین ڈالرکی کرپشن کاالزام ہے جس پر انہوں ںے نیب کے سامنے کہا کہ مجھ پر لگنے والے الزامات غلط ہیں، پروجیکٹ کی لاگت 750 ملین ہے 753 ملین کی کرپشن کیسے ہوگئی؟ تربیلا فور ڈیم توسیعی منصوبہ پروجیکٹ مدت سے پہلے مکمل ہوا اور ایک سال میں لاگت بھی پوری کرلی۔
مزمل حسین نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا اس کیس کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں، میرے خلاف شکایت آئی تھی اس لیے نیب نے ویری فکیشن کرنا ضروری سمجھا، نیب نے جو پوچھا تھا انہیں بتادیا تاہم مجھے کوئی سوال نامہ نہیں دیا گیا۔
مزمل حسین نے مزید کہا کہ میری طرف سے معاملہ کلئیر ہے، نیب جب بلائے گا دوبارہ جاؤں گا، ٹھیکے داروں کو وقت سے پہلے ادائیگیاں نہیں کی گئیں، 28 کروڑ یومیہ نقصان کے حوالے سے خبر بے بنیاد ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔