پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی ضمانت پر رہا
رکن اسمبلی کو خاتون سے دست درازی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے خاتون سے دست درازی سے متعلق مقدمے میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عورت سے دست درازی کرنے سے متعلق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کے خلاف مقدمے کی سماعت کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو ہوئی۔
پولیس نے گرفتار رکن اسمبلی شبیر قریشی کو جج کے سامنے پیش کیا۔ عدالت نے ایم پی اے شبیر قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے اور تفتیشی افسر کو دیانت داری سے تفتیش کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے ایم پی اے شبیر قریشی خاتون سے دست درازی کے الزام میں گرفتار
واضح رہے کہ شبیر قریشی کو ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کلفٹن میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے مطابق ان پر نوکر کے بہانے بلاکر خاتون سے دس درازی کا مقدمہ سائٹ بھی تھانے میں درج ہے۔