ملک بھر میں ٹیلی کام صارفین کی تعدا 19 کروڑسے زائد ہو گئی
ملک بھر میں تھری و فورجی صارفین کی تعداد 11 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی
ملک بھر میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 19 کروڑ 30 لاکھ کی ریکارڈ سطح تک جبکہ تھری و فورجی صارفین کی تعداد 11 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔
وفاقی وزیر امین الحق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں تھری و فورجی صارفین کی تعداد 11 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے،براڈ بینڈ سروسز استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 11 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ چکی ہے،آئی ٹی ایکسپورٹ و فری لانسرز کی تعداد و برآمدی ترسیلات میں اضافے میں رکاوٹ ایف بی آر پالیسیاں ہیں،اگر آئی ٹی کمپنیوں اور فری لانسرز کو ٹیکس مراعات سمیت دیگر سہولیات نہ دی گئیں تو یہ صنعت بند ہوجائے گی۔
وفاقی وزیر سید امین الحق کی صدرات میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فنڈ اور پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں مالی سال 2022/23 کیلئے یونیورسل سروس فنڈ کا 32 ارب 13 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا،اگنائٹ کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی مد میں 3 ارب 75 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق یونیورسل سروس فنڈ نے گذشتہ 4 سال میں براڈ بینڈ سروسز فراہمی کیلئے ریکارڈ کام کیا،سال 2006 سے 2019 تک 13 برس میں یو ایس ایف کے پراجیکٹس کی تعداد 59 تک محدود رہی،سال 2019 سے اب تک براڈ بینڈ سروسز فراہمی کے 65 منصوبے شروع کیئے گئے۔
سیدامین الحق کی زیر صدارت ہو نے والے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام و پالیسی کمیٹی میٹنگ کے اجلاس میں سیکریٹری آئی ٹی، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس، ممبر ٹیلی کام و دیگر ممبران بھی شریک ہوئے۔