مددگار15 پر ’لاشوں کی موجودگی‘ سے متعلق جھوٹی اطلاعات دینے والا شخص گرفتار
گوٹھ میں لاشوں کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دیتا تھا، پولیس
HARIPUR:
سکھن پولیس نے مددگار 15 پر بار بار جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو گرفتارکرکےان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سکھن پولیس کے مطابق گرفتارملزم نور مصطفیٰ نے مددگار 15 پر بار بار کال کرکے گوٹھ میں لاشوں کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دیتا تھا۔ پولیس اورریسکیو کی جانب سے تلاش کرنے پر اطلاع جھوٹی نکلتی جبکہ ملزم کے عمل سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ بار بار جھوٹی اطلاع دی تھی جس پر اسے گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف سکھن تھانے میں ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم نور مصطفی نے ویڈیو بیان میں اعتراف بھی کرلیا۔ انھوں نے بتایا کہ 15 روزقبل ون فائیو پرفون کیا اوردولاشوں کی اطلاع دی۔ ملزم نے بتایا کہ اطلاع دینے کے بعد میں نے اپنا فون بند کر دیا، دو روز کے بعد اس نے پھر ون فائیو مددگار پر فون کیا اور اطلاع دی کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کردیا ہےاس کے بعد دوبارہ اپنا فون بند کر دیا۔