چیف الیکشن کمشنر عمران نے رانا بھگوان داس کی مخالفت کر دی
چیف الیکشن کمشنر اپنے ادارے کی آزادی اور شفافیت برقرار رکھنے سے قاصر رہیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف
سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے جسٹس(ر)رانا بھگوان داس کی شخصیت اور ملک کیلیے انکی گرانقدر خدمات کا اعتراف کیا ہے لیکن بطور چیف الیکشن کمشنر ان کی تقرری کی مخالفت کر دی۔
عمران خان نے کہا کہ جانبدار اور متعصب اراکین کی موجودگی میں چیف الیکشن کمشنر موثر انداز میں اپنے فرائض سرانجام دینے اور منصفانہ انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کو شفاف انداز میں چلانے سے قاصر رہیں گے چنانچہ رانا بھگوان داس جیسی قابل احترام شخصیت کو چیف الیکشن کمشنر جیسے بے اختیار عہدے پر مقرر کر کے انکی بیقدری سے گریز کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر بامعنی مشاورت کے ذریعے الیکشن کمیشن کے تمام اراکین کا تقرر عمل میں نہیں لایا جاتا، چیف الیکشن کمشنر اپنے ادارے کی آزادی اور شفافیت برقرار رکھنے سے قاصر رہیں گے۔