بھارت میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد نے خودکشی کرلی
خودکشی کرنے والا پورا خاندان ڈاکٹر ہے، جنہوں نے زہریلی شے کھاکر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا ہے، ممبئی پولیس
بھارت میں ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں، پولیس کو شبہ ہے کہ مذکورہ افراد نے مشترکہ طور پر خودکشی کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ساحلی شہر ممبئی میں ایک گھر سے پانچ خواتین اور چار مردوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکار نے لاشوں کی برآمدگی کو مبینہ طور پر مشترکہ خودکشی قرار دیا ہے، تاہم گھر سے کوئی ایسا نوٹ برآمد نہیں ہوا جس سے خودکشی ثابت ہوسکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والا پورا خاندان ڈاکٹر ہے اور مذکورہ افراد نے زہریلا مواد کھاکر خودکشی کی ہے، تاہم اصل حقیقت پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئے گی۔