کراچی ٹریفک پولیس نےایمرجنسی سروس فراہم کرنے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کردیا

پیٹرول ختم ہونےپرموٹرسائیکل والوں کو آدھا لیٹراورگاڑی والوں کو ایک لیٹر پیٹرول دیاجائے گا،ڈی آئی جی ٹریفک

ٹریفک پولیس کی طرف سے سروس شہر کی اہم شاہراہوں پر فراہم کی جائےگی،ڈی آئی جی ٹریفک

لاہور:
کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سےشہریوں کے لیے دوران سفربنیادی ایمرجسنی سروس فراہم کرنے کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا جس کیلئے ٹریفک پولیس کی 26 گاڑیاں مختص کردی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز کے مطابق شہریوں کو دوران سفر گاڑی کے خراب ہونے کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات کے ازالہ کیلئے خصوصی مہم کا آغازکیاگیا،مہم کے دوران بیٹری ڈاؤن ہونےیا مکینکیل فالٹ کی صورت میں گاڑیوں کو فوری طور پر سڑک کنارے لگانےاورپیٹرول ختم ہونےپرموٹر سائیکل سوار فیملیز کو آدھا لیٹراورگاڑی والوں کو ایک لیٹر پیٹرول فراہم کیا جا ئے گا۔

انھوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کی گاڑیوں میں فرسٹ ایڈ کٹ بھی رکھی گئی ہے تاکہ اگر موٹر سائیکل سوار سلپ ہو جائے تو اسے ایمبولنس کے آنے تک فوری فرسٹ ایڈ مہیا کی جا سکے،دوران سفر پنکچرہونے والی گاڑیوں کو ٹول سمیت دیگر معاونت فراہم کی جارہی تاکہ اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بحال رکھی جا سکے۔


آئی جی ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس ان تمام اقدامات کا انتظام اپنے ویفلیئرفنڈ سے کیا ہے جبکہ ٹریفک کی پیٹرولنگ کرنے والی 26 گاڑیوں کی مدد سے شہریوں کو یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے، آنے والے دنوں میں گاڑیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم میں اہم اورمصروف ترین شاہراہیں شامل ہیں جن میں شارع فیصل ، ایم اے جناح روڈ ،یونیورسٹی روڈ آئی آئی چندریگر روڈ ، شاہراہ پاکستان ، شیرشاہ سوری روڈ، راشد منہاس روڈ سمیت شہرکے تمام اضلاع میں تعینات کی گئی ہیں۔

آئی جی ٹریفک پولیس کے مطابق مون سون سیزن کے اختتام کے بعد بھی ٹریفک پولیس کی گاڑیاں اپنا کام کرتی رہیں گی۔
Load Next Story