بھارتی ٹیلی وژن کی مشہور اداکارہ نے خودکشی کرلی
رشمیریکھا اوجھا کے گھر سے ان کی لاش برآمد ہوئی ہے
بھارتی ٹیلی وژن کی مشہور اداکارہ رشمیریکھا اوجھا کے گھر سے ان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اوڑیسا سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ ٹیلی وژن کی مشہور اداکارہ رشمیریکھا اوجھا 18 جون کی رات کو بھوبانیشور میں واقع اپنے کرائے کے گھر میں مردہ پائی گئیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے والد نے ان کے بوائے فرینڈ پر ان کے قتل کا الزام لگایا ہے جس کے ساتھ اداکارہ کرائے کے گھر میں رہتی تھیں، جبکہ سینئر پولیس افسر نے بھی موت کو غیر فطری قرار دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کا انتظار کر رہی ہے تاہم ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے کیونکہ پولیس کو ایک نوٹ ملا ہے جس میں رشمیریکھا نے لکھا ہے کہ' اس کی موت کا ذمہ دار کوئی نہیں ہے'۔
رشمیریکھا کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں بیٹی کی موت کی اطلاع اس کے بوائے فرینڈ سنتوش نے دی تھی جبکہ ہمیں مالک مکان سے معلوم ہوا کہ سنتوش اور رشمی میاں بیوی کے طور پر رہتے تھے۔
واضح رہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ اداکارہ نے خودکشی کی ہے یا اس کی موت کے پیچھے کسی کا ہاتھ ہے۔