شام میں سرکاری فوج کے فضائی حملوں میں مزید 53 افراد ہلاک

مختلف شہروں پر بیرل بم گرائے گئے،دمشق میں25 افرادلقمہ اجل بنے

ماسکو، تہران بشار کے حامی ہیں، کئی ممالک کے جہادی مسلسل شام پہنچ رہے ہیں جو بعد میں امریکاکیلیے خطرہ بنیں گے، امریکا الجھن کا شکار ہے، ماہرین۔ فوٹو:اے ایف پی

شامی صدر بشارالاسد کی حامی فورسزکے مختلف شہروں پر بیرل بموں سے حملوں میں 4بچوں سمیت 53افراد ہلاک اوردرجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ لبنانی سرحدکے قریب سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 17باغی مارے گئے۔


حکومتی فورسزکے اپوزیشن کے زیرکنٹرول علاقوں پر فضائی حملوں کے دوران دمشق میں 25 افراد، حمص میں8، حلب میں7، دیروزور اورڈیرہ میں4،4 جبکہ حمامیں 3اور ادلب میں 2افراد مارے گئے۔ حکومتی فورسزنے دمشق میں حزب اختلاف کے زیرکنٹرول علاقوں دوما، کابن، جوبراور وائے برڈمیں بھی بیرل بموںسے حملے کیے جس سے علاقے میں متعددعمارتیں تباہ ہوگئیں۔
Load Next Story