نجی اسٹیل مل میں بوائلر دھماکہ سپروائزر کا جسم 90 فیصد جھلس گیا

اتنظامیہ کی معاملے کو دبانے کیلئے ورکرز کو خاموش رہنے کی تلقین

(فوٹو: ٹوئٹر) نجی اسٹیل مل میں بوائلر دھماکہ، سپروائزر کا جسم 90 فیصد جھلس گیا

ISLAMABAD:
کراچی کے علاقے قائد اعظم پارک کے قریب نجی اسٹیل مل میں بوائلر دھماکہ سے پھٹ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے اسٹیل ٹاؤن کے قریب نجی اسٹیل مل میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں سپر وائزر سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔


دھماکے کے بعد زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا جن کی شناخت مختار، عاقب اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ سپروائزر مختار کا جسم 90 فیصد جھلس چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ چھپانے کیلئے فیکٹری انتظامیہ نے مِل کو فوری طور پر بند کردیا جبکہ معاملے کو دبانے کے لیے ورکرز کو بھی خاموش رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

نجی کمپنی میں بوائلر پھٹنے کا واقعہ پیر کی دوپہر کو پیش آیا تھا جبکہ فیکٹری میں دوران ڈیوٹی محنت کشوں کے پاس کوئی حفاظتی اقدامات نہیں۔
Load Next Story