بھارت کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 4 کشمیری شہید تعداد 11 ہوگئی

کشمیری نوجوانوں کو کپواڑہ اور بارہ مولا کے علاقوں میں شہید کیا گیا

بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز سے کپواڑہ اوربارہ مولا کی آبادیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے:فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی قابض فورسزنے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسزنے کپواڑہ میں جعلی مقابلے میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فورسز نے نوجوانوں کوبراہ راست فائرنگ کرکے شہید کیا۔ متعدد نوجوانوں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔


دوسری جانب بارہ مولا میں بھی بھارتی فوجیوں نے نام نہاد سیکورٹی آپریشن کی آڑ میں 2 نوجوانوں کوشہید کردیا۔ بھارتی فورسزنے گزشتہ روز سے بارہ مولا اورکپواڑکا محاصرہ کرکے آبادی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند ہے۔ تعلیمی ادارے، کاروبار اوردکانیں بھی زبردستی بند کرا دی گئی ہیں۔

بھارتی فورسز گزشتہ دو دن میں 11 کشمیریوں کو شہید کرچکی ہیں۔
Load Next Story