پجاب میں بلدیاتی حد بندیاں الیکشن کمیشن نے24 پٹیشنرز کو سپریم کورٹ میں فریق بنالیا

سپریم کورٹ کے نوٹس کے باوجودکوئی بھی جمعے کوعدالت میں پیش نہیں ہوا۔

سپریم کورٹ کے نوٹس کے باوجودکوئی بھی جمعے کوعدالت میں پیش نہیں ہوا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کے خلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرنے والے 24درخواست گزاروں کو سپریم کورٹ میں سول اپیل میں فریق بنادیا ہے لیکن سپریم کورٹ کے نوٹس کے باوجودکوئی بھی جمعے کوعدالت میں پیش نہیں ہوا۔


الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پران 24درخواست گزاروں کو متعلقہ سول ججزاور صوبائی الیکشن کمشنرکے ذریعے نوٹس کی تعمیل کرانے کافیصلہ کیاہے۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اس آئینی نکتے کی وضاحت کے لیے اپیل دائرکی ہے کہ جوکام الیکشن کمیشن کے آئینی دائرہ اختیارمیں نہیں آتا اسے وہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کس طرح انجام دے۔
Load Next Story