وسیم اکرم کی بالنگ کا جادو آج بھی سر چڑھ کر بولنے لگا ویڈیو وائرل
19 سال بعد سوئنگ کے سلطان نے پچ پر شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا
ISLAMABAD:
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی عمر کے باعث بالنگ رفتار ضرور کم ہوئی لیکن سوئنگ کا جادو آج بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔
سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کی یاد میں کھیلے گئے نمائشی میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم نے 19 سال بعد 22 گز کی پچ پر گیند بازی کرتے ہوئے جادو بکھیر دیا۔
نمائشی میچ میں وسیم اکرم نے انگلینڈ کے سابق کپتان مائیک آرتھٹن کو سوئنگ یارکر کرواتے ہوئے انہیں کلین بولڈ کرکے حیران کردیا، کچھ دیر تک آرتھٹن سمجھ نہیں پائے کہ وہ آؤٹ ہوچکے ہیں۔
1990 کی دہائی میں دونوں کھلاڑیوں نے لمبے وقت تک لنکا شائر کی طرف سے ایک ساتھ کاونٹی میچز کھیل چکے ہیں۔
اس میچ میں کلائیو لائڈ امپائرنگ کر رہے تھے جبکہ آرتھٹن کے ساتھ دوسرے اینڈ پر برائن لارا کھڑے تھے۔ وسیم اکرم وکٹ کا جشن اپنے ٹریڈ مارک سیلبریشن کے ذریعہ کرتے ہوئے نظر آئے جبکہ کمینٹیٹر بھی وسیم اکرم کی اس خطرناک یارکر کو دیکھ کر حیران تھے۔
دوسری جانب سابق کپتان وسیم اکرم کی گیند بازی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

نمائشی میچ میں وسیم اکرم سمیت، برائن لارا، انگلینڈ خاتون ٹیم کی سابق کپتان چارلوٹ ایڈورڈس، ایان بیل، مونٹی پنیسر، نیل جانسن، کمینٹیٹر مارک نکولس شامل تھے۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم نے پاکستان کی طرف سے 104 ٹیسٹ میچوں میں 414، اسی طرح 356 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 502 وکٹ درج ہیں۔ انہوں نے 257 فرسٹ کلاس میچوں میں 1042 شکار کیے۔