یمن ہزاروں افراد کا سابق صدرعلی عبداللہ صالح کے خلاف احتجاج
یمن کے دارلحکومت صنعاء میں 10 ہزارسے زائد لوگوں نے سابق صدرعلی عبداللہ صالح کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے موجودہ صدرعبدربو منصور ہادی سے سابق صدراوران کے خاندان کے خلاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بے دخل کئے گئے صدراوراقوام متحدہ کے درمیان اقتدارکا معاہدہ ملک کے لیے نقصان دہ ہے، علی عبداللہ صالح کےخلاف ہرصورت کارروائی ہونی چاہیے۔