عامر خان کی تیز بارش میں بیٹے کے ساتھ فٹبال کھیلنے کی ویڈیو وائرل

اس ویڈیو کو اداکار کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے

عامر خان کو اپنے بیٹے آزاد کے ساتھ تیز بارش میں فٹبال کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے(اسکرین شاٹ)

ISLAMABAD:
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو اپنے بیٹے آزاد کے ساتھ تیز بارش میں فٹبال کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو عامر خان کے ان کے پروڈکشن ہاؤس 'عامر خان پروڈکشنز' کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ 'تیز بارش میں بھرپور مزے، عامر اور آزاد بارش میں فٹبال سیشن سے لطف اندوز ہورہے ہیں'۔








View this post on Instagram


A post shared by Aamir Khan Productions (@aamirkhanproductions)





اس ویڈیو کو عامر خان کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے ان کے مداح کمنٹ سیکشن میں عامر کی خوب تعریف کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ ان کی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
Load Next Story