فرانس میں اداکار انو کپور کا قیمتی سامان چوری ہوگیا
اداکار نے فرانس آنے والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے
لاہور:
اداکار انو کپور نے فرانس میں آنے والوں کو جیب کتروں اور چوروں سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار انو کپور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ جوکوئی بھی فرانس آئے تو بےحد محتاط رہے کیونکہ یہاں ان کا قیمتی سامان اوربہت سارا کیش چوری ہوگیا ہے۔
اداکار انو کپور کا سامان اس وقت چوری ہو اجب وہ فرانس کے دورے پر تھے اور ٹرین میں سفر کر رہے تھے ، تاہم خوش قسمتی سے ان کا پاسپورٹ ان کے پاس تھا جو چوری ہونے سے بچ گیا۔
انہوں نے مذکورہ ویڈیو میں اپنے مداحوں کو یورپی ملک میں لاپرواہ انداز میں گھومنے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 'پیرس میں چور میر ا 'پراڈا 'کا بیگ چوری کر کےلے گئے، اس میں بہت سارا فرانسیسی کیش یورو رکھا ہوا تھا، میرا آئی پیڈ، ڈائری، کریڈٹ کارڈ تھا سب کچھ چوری ہوگیا ، تو فرانس میں جب آؤ تو بہت خیال رکھنا، ایک نمبر کے جب کترے، مکار اور چور لوگ ہیں''۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ''ابھی پیرس میں جاکے تھانے میں شکایت لکھواؤں گا، ریلوے والوں نے تھوڑا سپورٹ کیا اور بولا کے ساتھ چلیں گے، تو جب بھی یہاں ٓئیں بہت محتاط رہیں ، میرے ساتھ بہت بڑا سانحہ ہو ا ہے، خدا کا شکر ہے پاسپورٹ میرے پاس تھا''۔