پاک فوج نے مٹھی اور تھرپارکر میں ریلیف آپریشن شروع کردیا آئی ایس پی آر
ریلیف آپریشن کی نگرانی جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) حیدرآباد میجر انعام الحق کررہے ہیں، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے مٹھی اور تھر پارکر کے قحط زدہ علاقوں میں پہنچ کر ریلیف آپریشن شروع کردیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تھر پارکر کے قحط زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں جو مٹھی اور تھر پارکر کے متاثرین کی مدد کررہی ہیں جب کہ پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف مریضوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ٹیموں میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور فیلڈ اسپتال شامل ہیں، ریلیف آپریشن کی نگرانی جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) حیدرآباد میجر انعام الحق کررہے ہیں۔