لاہور میں ملزم نے خواجہ سرا پر تیزاب پھینکنے والے ملزمان گرفتار
ملزم کی فوری گرفتاری کےلیے پولیس چھاپے مار رہی ہے، پولیس ترجمان
لاہور:
پنجاب کے دارالحکومت میں ملزمان نے خواجہ سرا پر تیزاب پھینکا، جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے متخلف علاقوں میں تیزاب گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، حالیہ واقعہ خواجہ سرا کے ساتھ پیش آیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا کنزہ گھر کے باہر سڑک پر کھڑی تھی کہ ملزم حمزہ سلیم گاڑی پر آیا اور تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔
تیزاب گردی کے شکار خواجہ سرا کو اسپتال فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا شروع کردیں۔
ڈی آئی جی سہیل چوہدری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف فور کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی تھی اور ایس پی سول لائنز سے واقعے کی رپورٹ طلب کی۔
ترجمان آپریشنز ونگ آغا احتشام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم کی شناخت حمزہ سلیم کے نام سے ہوئی جسے پولیس نے واقعے کے چند ہی گھنٹوں بعد واقعے میں ملوث دوست کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ تیزاب گردی کے واقعہ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو۔
واقعے سے متعلق کنزہ کا کہنا تھا کہ حمزہ سلیم کے ساتھ دو سال سے تعلقات تھے لیکن چھ ماہ قبل حمزہ دبئی چلا گیا اور تعلقات بھی ختم کردئیے، اب دبئی سے واپس آیا تو دوبارہ تعلقات بنانے کےلیے زبردستی کرتا تھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔
متاثرہ خواجہ سرا کنزہ نے بتایا کہ حمزہ نے دوست کے ساتھ مل کر تیزاب پھینکا، جس سے آنکھ جل گئی۔