ٹوئٹر کے نئے فیچر کی مدد سے صارفین طویل ٹوئٹس لکھ سکیں گے
ٹوئٹر نوٹس نامی نئے فیچرکی مدد سے صارفین فارمیٹنگ کے ساتھ آرٹیکلز لکھ سکیں گے
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم، ٹوئٹر ایک نئے فیچر پر کر رہا ہے جس کے بعد صارفین سوشل میڈیا ویب سائٹ پر طویل تحریری پوسٹس ڈال سکیں گے۔ ٹوئٹر صارفین کو اس فیچر کا بہت عرصے انتظار تھا کیوں کہ فی الحال صارفین 280 سے زائد حروف کی پوسٹ لکھنا ممکن نہیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے مطابق ممکنہ طور پر جلد متعارف کرایا جانے والے ٹوئٹر نوٹس نامی نئے فیچرکی مدد سے صارفین فارمیٹنگ اور میڈیا اپ لوڈنگ آپشنز کے ساتھ آرٹیکلز لکھ سکیں گے جن کو ٹوئٹ کے ذریعے اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کیا جاسکے گا۔
فی الحال صارفین اپنی بات پہنچانے کے لیے متعدد پوسٹس کے سلسلے کا استعمال کرتے ہیں کیوں کہ 280 حروف میں طویل بات نہیں کہی جاسکتی۔
کچھ صارفین طویل تحریرں دوسری ایپلی کیشنز پر لکھ کر ان کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہیں یا بعض اوقات ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر کی تصاویربھی شیئر کرا دی جاتی ہیں۔
ٹوئٹر نوٹس کے ذریعے براہ راست طویل طرز کے آرٹیکل لکھنے سے کچھ صارفین کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال ممکنہ طور پر بدل جائے گا۔
اس فیچر کو متعارف کرائے جانے سے قبل آزمائش کے لیے فی الحال چند صارفین تک جاری کیا ہے یعنی یہ بی ٹا ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے۔
ایپ محقق جین مین چُون وونگ کی جانب سے کچھ تصاویر پوسٹ کی گئیں جن کے مطابق فیچر میں فارمیٹنگ ٹولز موجود ہیں جس کے تحت الفاظ کو واضح، خمیدہ یا اسٹرائیک تھرو کیا جاسکے گا۔