دینی مدارس کے خلاف کوئی بھی قانون پاس نہیں ہونے دیں گے مولانا فضل الرحمان

مذاکرات کے لئے فوج سمیت تمام اداروں کو اعتماد میں لینا حکومت کی ذمہ داری ہے، سربراہ جے یو آئی (ف)

حکومت کی جانب سے مذاکرت کے نام پر غیر سنجیدہ کام کیا گیا، مولانا فضل الرحمان فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
جعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے خلاف قومی اسمبلی سے کوئی قانون پاس نہیں ہونے دیں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کی جانب سے دینی مدارس کے خلاف کوئی قانون پیش کیا گیا تو جمعیت علمائے اسلام(ف) اس کی بھرپور مخالفت کرے گی اور اسمبلی سے مدارس کے خلاف قانون کو پاس نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرت کے نام پر غیر سنجیدہ کام کیا گیا، مذاکرات کے لئے جے یو آئی (ف) نے قبائلی جرگے کی صورت میں پلیٹ فارم دیا جب کہ حکومت غیر ضروری مسائل کو چھیڑ رہی ہے۔

مولانا فضل الرحما ن کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لئے فوج سمیت تمام اداروں کو اعتماد میں لینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
Load Next Story