اسحق ڈار نے 33 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایاشوکت ترین

ہماری شرح نمو پر دنیا دنگ،خطاب،طاقتوں کیلیے پیغام ہے قوم بدل چکی آپ بھی بدلیں،اسد عمر

اسرائیل کو تسلیم کرنے اور بھارت سے روابط بڑھانے کیلیے ماحول بنایا جا رہا ہے،فواد چوہدری۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اسحق ڈار نے پاکستان کو 5 سال میں 33 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا اور ن لیگ کی حکومت کا ایک اقدام پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس لے گیا۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی کو2018 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملا، زرمبادلہ کے ذخائر 9.7 ارب ڈالر تھے، (ن) لیگ کے پانچ سالہ دور حکومت میں زراعت میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی تھی، عمران خان سعودی عرب گئے تو وہ ولی عہد سے پیسے مانگنے کی بات نہیں کر پارہے تھے، میں نے سعودی ولی عہد سے کہا کہ جناب ہمیں یہ چاہیے۔


تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کا کہنا تھا کہ امریکا کی کال پر 22کروڑ عوام کے فیصلے ہوں گے تو ملک نہیں چلے گا، طاقت سے ملک بند تو کر سکتے ہیں لیکن چلا نہیں سکتے، طاقتوں کے لیے یہی پیغام ہے کہ اب قوم بدل چکی اب آپ بھی بدلیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ رجیم چینج کے مرحلے پر سب سے پہلا ردعمل عوام کا آیا،جب عمران خان نے کال دی تو پاکستان بھر سے لاکھوں لوگ باہر نکلے،چیف الیکشن کمشنر نے عدالت میں کہا کہ الیکشن کے لئے تیار نہیں،نیب قانون منظور ہونے کے بعد ان کو این آر او 2 مل گیا ہے،22 ایم این ایز اور ہماری اتحادی جماعتوں کو رجیم چینج آپریشن میں شامل کیا گیا۔
Load Next Story