جنوبی وزیرستان میں کباڑ کی دکان میں دھماکاایک بچہ جاں بحقتین زخمی

کباڑی ناکارہ مارٹر گولہ توڑنے میں مصروف تھا کہ دھماکا ہوگیا، پولیس

دھماکے میں زخمی بچے اسپتال میں زیرعلاج ہیں:فوٹو:فائل

BELGIUM:
جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں کباڑ کی دکان میں دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔


پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں کباڑی ناکارہ مارٹر گولہ توڑنے میں مصروف تھا کہ دھماکا ہوگیا۔ دھماکے سے چار بچے زخمی ہوگئے جنہیں ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ اسپتال میں زیرعلاج بچوں میں سے ایک بچہ عبدالمالک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
Load Next Story