بڑی کمی کے بعد ڈالر کے نرخ میں ایک بار پھر اضافہ
ڈالر کی انٹربینک قیمت 24 پیسے اضافے سے 207.47 روپے ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں 209 روپے پر مستحکم
GUJRANWALA:
ڈالر کی قیمت میں چار روپے 70 پیسے کی بڑی کمی کے بعد جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کے نرخ میں اضافہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک پر درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر مزید گھٹ کر 8.23 ارب ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی پیش قدمی دوبارہ شروع ہوئی۔
کاروبار کے آغاز پر بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کی وجہ سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک موقع پر بڑھ کر 208.61 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھے لیکن بعد از دوپہر ڈیمانڈ گھٹتے ہی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 24 پیسے کے اضافے سے 207.47 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 209 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
واضح رہے کہ رسد بہتر کرنے سے متعلق اسٹیٹ بینک کے حالیہ اقدامات اور برآمدی شعبوں کی جانب سے اپنی زرمبادلہ کی صورت میں موصول ہونے والی برآمدی آمدنی بھنانے سے طلب و رسد کے درمیان کم رہ گیا ہے جس کے باعث زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی تیز رفتاری کے بجائے محدود پیمانے پر پرواز جاری رہی۔
واضح رہے کہ جمعرات کو ڈالر کی انٹربینک قیمت میں چار روپے پچاس پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں تین روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔