ژوب بارکھان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ فائل : فوٹو

کراچی:
بلوچستان کے ضلع ژوب، بارکھان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گوادر اور پسنی میں 35، جیونی میں 34، اوڑمارہ میں 32، خضدار میں 34، لسبیلہ میں 39، قلات میں 29، زیارت میں 17، نوکنڈی میں 39، دالبندین میں 38، تربت میں 43 اور سبی میں 37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Load Next Story