ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 73 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر قرضوں اور بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے 74 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

(فوٹو: فائل)

RAWALPINDI:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 73 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 17 جون کو زرمبادلہ کے مجموعی زخائر کی مالیت 14 ارب 21 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔


اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر قرضوں اور بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے 74 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 23 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتہ کے دوران 3 کروڑ ڈالر اضافہ سے 5 ارب 97 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق چائنا ڈیولپمنٹ بینک سے رقوم موصول ہونے پر آئندہ چند روز میں سرکاری ذخائر میں اضافہ متوقع ہے۔
Load Next Story