نگراں وزیراعظم کیلئے 7 نام تمام جماعتوں کو بھجوادئیے چوہدری نثار
نگران وزیراعظم کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد 7 نام شارٹ لسٹ کئے ہیں۔
چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام کے لئے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سمیت کئی جماعتوں سے مشاورت کی گئی۔
قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لئے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد 7 نام شارٹ لسٹ کئے ہیں۔ جن میں سے 4سیاسی شخصیات ،2 سپریم کورٹ کے سابقہ ججز اور ایک نام وکلاء برادری سے ہے۔ جب کہ نگراں وزیراعظم کے لئے مسلم لیگ(ن) سردار عطاء اللہ مینگل کا نام تجویز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے بھی شعیب سڈل اور رزاق داؤد کے نام دیے تھے لیکن بعد میں یہ کہہ کریہ نام واپس لے لئے گئے کہ ابھی اس حوالے سے پارٹی میں مشاورت نہیں کی گئی ۔
چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ یہ پاکستان کے مستقبل کی بات ہے اور اگر حکومت ان ناموں پر متفق نہیں ہوتی توپھر اس کا فیصلہ الیکشن کمشن کرے گا ، الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے اورہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ ایسے نام کا انتخاب کرے گا جس پر پوری قوم کو اعتماد ہو۔