جوبائیڈن کی زبان لڑ کھڑا گئی کچھ کا کچھ بول گئے

جوبائیڈن ایک لفظ میں امریکا کی تعریف بیان کرنا چاہ رہے تھے لیکن زبان نے ساتھ نہ دیا

اس سے قبل بھی امریکی صدر کی زبان پھسل چکی ہے، فوٹو: فائل

PESHAWAR:
79 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن کی زبان خطاب کے دوران ایک بار پھر لڑکھڑا گئی اور وہ اپنے ملک کی تعریف ایک لفظ میں بتانے کی کوشش کے دوران کچھ کا کچھ بول گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن اپنی بڑھتی ہوئی عمر کے باعث کبھی تقریر کے دوران بے ربط گفتگو کر بیٹھتے ہیں، کبھی جملے بھول جاتے اور کبھی طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے گر پڑتے ہیں۔ تین سے زائد بار زبان لڑکھڑانے کے واقعات بھی ہوچکے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ صدر جوبائیڈن کہتے ہیں امریکا کو ایک لفظ میں بیان کرنا چاہیں تو وہ لفظ ہوگا ۔۔۔۔ لیکن وہ لفظ ادا نہیں کرپائے اور منہ ہی منہ میں بڑبڑانے لگے۔




اس سے قبل جوبائیڈن یوکرینی عوام کو کو ایرانی اور امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو امریکی خاتون اول بھی کہہ کر بھی مخاطب کرچکے ہیں۔

 
Load Next Story