عامر خان نے سپر ہٹ فلم ’لگان‘ میں کام کر نے سے انکار کیوں کیا تھا

عامر خان کی فلم لگان کو آسکرز نے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کیٹیگری میں شامل کیا تھا

عامر خان کی فلم لگان کو آج بھی بہترین فلم قرار دیا جاتا ہے(فائل فوٹو)

عامر خان نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم 'لگان' کی اسٹوری سن کر کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے فلم 'لگان' کا اسکرپٹ سنا تو اسے کرنے سے انکار کردیا تھا، لیکن ان کے والدین نے انہیں یہ فلم کرنے کے لیے راضی کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں نے 5 منٹ تک لگان کی اسٹوری سنی تو فوراً اسے کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو عجیب سی کہانی ہے، میں نے فلم کے لکھاری اشتوش گواریکر سے کہا کہ مجھے تو ذرا مختلف اسٹوری چاہیے۔


جس کے بعد وہ چلے گئے اور جب وہ اسی فلم کی فائنل اسٹوری لیکر آئے تو میں نے ان سے کہا کہ یہ بہترین ہے، اور یہ پراجیکٹ فلم بینوں میں ریکارڈ بنائے گا۔

عامر خان نے بتایا کہ وہ فلم کی حامی بھرنے کے بعد بھی گھبراتے ہوئے جس پر ان کے والدین نے انہیں سمجھایا کہ مجھے یہ فلم ضرور کرنی چاہیے اور انہوں نے اس فلم کے لئے راضی کیا۔

واضح رہے کہ 2001 میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم لگان کو آسکرز نے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کیٹیگری میں شامل کیا تھا اور اسے آج بھی بہترین فلم قرار دیا جاتا ہے۔

 
Load Next Story