بالی ووڈ اداکارہ کو برقعے میں سرعام رقص کرنا مہنگا پڑگیا
مندانا کریمی نے ترکی کے ایک اسٹور میں برقع پہن کر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی
بالی ووڈ اداکارہ مندانا کریمی کی برقع پہن کر بازار میں رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں مقیم ایرانی نژاد اداکارہ مندانا کریمی اپنے بولڈ سین کے باعث اکثر خبروں کی زینت بنتی ہیں تاہم حالیہ دنوں اداکارہ پر برقع زیب تن کرکے ڈانس کرنے پر تنقید کی جارہی ہے۔
مندانا کریمی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی جس میں انہیں ترکی کے ایک اسٹور میں برقع پہن کر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے جملہ لکھا کہ 'کاش برقع میں شوٹنگ بھی اتنی ہی آسان ہوتی جتنی کہ بی ٹی ایس میں ہے، مجھے برقع سے نفرت نہیں ہے لیکن برقع میں فلم بنانے والوں سے ہے'۔
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر شدید تنقید کرتے ہوئے اداکارہ کے اقدام کو مسلم خواتین کی بے عزتی قرار دیا، ایک صارف نے کہا کہ بحیثیت مسلم اداکارہ کو حجاب کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے تھا، انہیں اپنے اقدام پر شرم آنی چاہیے۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آپ نے حجاب پہن کر بیہودہ ڈانس کرکے مذہبی جذبات کو مجروع کرنے کی کیا ہے، دوسری جانب اداکارہ کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے صارفین کی تنقید کے بعد ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی تھی۔