سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ارسلان خان کو گھر سے ’حراست‘ میں لیا گیا اہل خانہ کا الزام

ارسلان خان کو گھر سے نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے، اہل خانہ ، سوشل میڈیا پر رہائی کے لیے احتجاج

ارسلان خان پیشے کے اعتبار سے صحافی ہیں جبکہ وہ سماجی کارکن بھی ہیں (فوٹو انٹرنیٹ)

شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں نامعلوم افراد صحافی اور سماجی کارکن (سوشل میڈیا ایکٹوسٹ) کو گھر سے اپنے ہمراہ لے گئے، اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں سرکاری اہلکاروں نے گھر سے 'حراست' میں لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر (AK_Forty7@) کے نام سے موجود ارسلان خان نامی ایکٹویسٹ کو 24 جون کی رات ساڑھے چار بجے کے قریب گھر سے لے جایا گیا ہے۔

اہل خانہ کے مطابق رات گئے نامعلوم مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے اور ارسلان خان کو اپنے ہمراہ گاڑی میں ڈال کر لے گئے، کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی اس حوالے سے ہمیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

ایکسپریس نیوز نے اس سلسلے میں پولیس حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ارسلان خان کی گمشدگی کے حوالے سے اہل خانہ نے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی تھانے نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
Load Next Story