پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے والی مضبوط فورس ہے آرمی چیف
آرمی چیف نے جیواسٹریٹیجک ماحول، قومی سلامتی کے چیلنجز اور جوابی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی، آئی ایس پی آر
کراچی:
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے والی مضبوط فورس ہے اورہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 51ویں پی این اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے پاک بحریہ کی جنگ کی طرف سے دی جانے والی معیاری تربیت کو سراہا۔
آرمی چیف نے قومی سلامتی کے چیلنجوں سے مہارت سے نمٹنے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کی شاندار روایات سے بھری ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جیواسٹریٹیجک ماحول، قومی سلامتی کے چیلنجز اور جوابی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی۔ علاوہ ازیں جنرل قمر جاوید باوجوہ نے شہدا پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
پاکستان نیوی وار کالج پہنچنے پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔