طالبان کا زلزلہ زدہ افغانستان کی مدد کرنے پر پاکستان سے اظہارِتشکر
ہم بھی ماضی کی دیگر مشکلات کی طرح اس آزمائش کو برداشت کر رہے ہیں، وزیر داخلہ سراج الدین حقانی
طالبان کی حکومت نے پاکستان، متحدہ عرب امارات، بھارت اور دیگر دوست ممالک اور امدادی تنظیموں کا حالیہ مہلک زلزلے سے متاثرہ افغانستان کے لوگوں کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا کہ زلزلے، سمندری طوفان، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی طرف سے امتحان ہیں، ہم بھی ماضی کی دیگر مشکلات کی طرح اس آزمائش کو برداشت کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم صبر سے کام لیتے ہیں اور اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ان لوگوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے جنہوں نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی۔
سراج الدین حقانی نے انسانی حقوق کی تنظیموں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ایسی محفوظ دنیا کے لیے دعا کرتے ہیں جس میں تمام لوگ راحت اور وقار کے ساتھ زندگی بسر کریں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں زلزلے سے زخمی ہونے والوں کے علاج کے لیے طبی سامان کی کمی ہے۔ زلزلے سے ایک ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ایک سینئر اہلکار نے بتایا جمعہ کو آنے والے آفٹر شاک کے نتیجے میں مزید 5 افراد ہلاک ہوگئے۔