فلوریڈا کے ساحل سے 1930 میں نصب کیا گیا ’لینڈ مائن‘ برآمد

فلوریڈا کا ساحل 1940 تک امریکی بحریہ کے تربیتی مرکز کا حصّہ تھا

فوٹو فائل

امریکی ملٹری حکام نے فلوریڈا کے ساحل سے ملنے والا 'لینڈ مائن' محفوظ طریقے سے ساحل سے منتقل کردیا جو ممکنہ طور پر 1930 سے ساحل پر موجود تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر سیر کرنے والے سیاح کو عجیب و غریب شے ملی جو ممکنہ طور پر لینڈ مائن لگ رہی تھی، سیاح نے لینڈ مائن لگنے والی مشکوک شے سے متعلق فوری طور پر پیٹرک ایئر فورس بیس پر اطلاع دی۔


اطلاع ملتے ہی امریکی فضائیہ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور لینڈ مائن کو محفوظ انداز میں ساحل سے منتقل کردیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لینڈ مائن ممکنہ طور پر 1930 میں تربیتی مقاصد کےلیے نصب کیا گیا تھا کیوں کہ 1940 تک فلوریڈا کا ساحل امریکی بحریہ کے تربیتی مرکز کا ایک حصّہ تھا۔
Load Next Story