سبسکرپشن میں کمی نیٹ فلکس نے مزید 300 ملازمین فارغ کرڈالے
نیٹ فلکس نے گزشتہ ماہ 150 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کیا تھا
RAWALPINDI:
صارفین کی سبسکرپشن میں کمی کے باعث نیٹ فلکس نے مزید 300 ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے سبسکرپشن میں کمی اور بڑھتی مسابقت کے سبب مزید 300 ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا اعلان کردیا ہےجوکہ زیادہ تر امریکا میں موجود کمپنی کی افرادی قوت کا تقریباً 4 فیصد بنتا ہے ان ملازمین کو کمپنی کے اخراجات گھٹانے کیلئے نکالا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز کی تعداد میں تقریباً ایک دہائی میں پہلی بار بڑی کمی آئی تھی جس کے بعد نیٹ فلکس نے گزشتہ ماہ 150 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹریمنگ سروس پچھلے کئی مہینوں سے دباؤ کا شکار ہےیہ دباؤ بڑھتی مہنگائی، یوکرین جنگ اور سبسکرائبرز کی تعداد میں کمی کی وجہ سے درپیش ہے۔
واضح رہے کہ نیٹ فلکس نے چند ماہ قبل پاس ورڈ شیئرنگ کی سہولت ختم کردی تھی جس کے بعد سے سبسکرائبرز کی تعداد میں اضافے کے بجائے کمی ہو رہی ہے۔