رینجرز نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری ظاہر کردی
ملزم کے دہشت گرد تنظیم سے تعلقات ہیں، سندھ رینجرز
سندھ رینجرز نے کلفٹن سے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ارسلان خان کی گرفتاری ظاہر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی ہوئے کراچی کے علاقے کفٹن سے محمد عامر ارسلان خان عرف اے کے 47 کو ایک دہشت گرد گروپ کے ساتھ روابط کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کےدہشت گرد گروپ سے مبینہ مالی معاونت لینے اور روابط کا انکشاف ہوا ہے۔
واضح وائٹ کالر کرائم کی بنا پر مکمل تحقیقات کی غرض سے کیس متعلقہ حکام کے سپرد کیا جا رہا ہے دریں اثناء ملزم کو مستقبل میں ہونے والی تفتیش میں تعاون کرنے کی تنبیہ کرکے رہا کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ارسلان خان کو گھر سے 'حراست' میں لیا گیا، اہل خانہ کا الزام
ترجمان سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ ، رینجرز ہیلپ لائن 1101، رینجرز مددگارواٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔