لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ وزیراعلیٰ کے پی کی عبوری ضمانت منظور
محمود خان کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم
کراچی:
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے واقعات میں وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کی 7 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ کو پانچ پانچ ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
وکیل محمود خان کا کہنا ہے کہ مقدمہ سیاسی طور پر بنایا گیا اور دفعات بھی قابل ضمانت ہیں جبکہ احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور آئین بھی اس کی اجازت دیتا ہے۔
دوسری جانب عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔