انٹربینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں ڈیڑھ روپیہ کمی ریکارڈ
رواں ہفتے ڈالر کے ساتھ ساتھ پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں بھی اتار چڑھاؤ کے بعد کمی واقع ہوئی ہے
WASHINGTON/MOSCOW:
انٹربینک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر ڈیڑھ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی روپے کی قدر کا دارومدار آئی ایم ایف پروگرام کے گرد گھومتا رہا۔ آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت واضح ہونے سے روپیہ تگڑا ہوا۔
چین کی 2.3 ارب ڈالر قرض کی منظوری سے زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں اعتمادبڑھا جبکہ ایکسپورٹرز کی زرمبادلہ میں موصول ہونے والی اپنی برآمدی آمدنی بھنانے سے ڈالر کی رسد میں اضافہ ہوا جس سے ڈالر، پاؤنڈ یورو کی قدر میں اتارچڑھاؤ کے بعد کمی واقع ہوئی۔
ہفتے وار کاروبار میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 208 روپے سے بھی نیچے آگئے جبکہ ڈالر کے اوپن ریٹ 212، 211 اور 210روپے سے نیچے آگئے۔ انٹربینک میں گزشتہ ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر مجموعی طور پر 1.27روپے گھٹ کر 207.47روپے کی سطح پر آگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3روپے گھٹ کر 209روپے پر آگئی۔
برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 2.12روپے گھٹ کر 254.63روپے ہوگئے۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 4 روپے گھٹ کر 256روپے ہوگئی۔
انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 1.18روپے گھٹ کر 218.40روپے ہوگئی۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 4روپے گھٹ کر 219 روپے ہوگئی۔ ہفتے کے ابتدائی تین میں ڈالر کی پیش قدمی اختتامی دو دن میں کمی ہوئی۔
زرمبادلہ کے تیزی سے گھٹتے ہوئے ذخائر سے زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں تشویش برقرار رہی جبکہ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ سے ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ کا رجحان رہا۔