غربت کی ستائی ماں بچوں سمیت کنویں میں کود گئی

غربت سے ستائی ماں نے دلبرداشتہ ہوکر دو بچوں سمیت خود کشی کی

فوٹو:فائل

QUETTA:
پنجاب کے علاقہ چک بھون میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون نے دو بچوں سمیت کنویں میں چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں ماں اور دونوں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 35سالہ خاتون نازیہ بی بی زوجہ محمد زوہیب گھریلو حالات سے تنگ تھی اور اسی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان اکثر تعلقات کشیدہ رہتے تھے۔


گھریلو حالات اور ازدواجی تعلقات پر خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے دو بچوں 5سالہ محمد عفان اور3سالہ علی رضا کے ہمراہ کنویں میں چھلانگ لگائی ذرائع کے مطابق غربت کی وجہ سے خاتون کے گھریلو حالات خوشگوار نہ تھے۔

ریسکیو 1122کو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آپریشن کیا اور تینوں کی لاشیں کنویں سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیں۔ تھانہ صدر پولیس چکوال نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Load Next Story